گھریلو تنازع پرخاتون نے موت گلے لگالی

غازی آباد سولنگ روڈ پر 39 سالہ سمرین کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی،پولیس تحقیقات شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے سولنگ روڈ پر فوجی تکہ شاپ کے قریب 39 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت سمرین زوجہ مبشر کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، جہاں خاتون کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔