خاتون نے گھریلو ناچاقی پر 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

ریسکیو ٹیموں نے خاتون کو بچالیا، نہر کی گہرائی دس فٹ ، بچوں کی تلاش ، سرچ آپریشن
صادق آباد (آئی این پی)صادق آباد کے نواحی علاقے منٹھار میں گھریلو ناچاقی پر ایک خاتون نے اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت نکال لیا جبکہ چاروں بچوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم چاروں بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچوں کی عمریں ڈھائی سال سے دس سال کے درمیان ہیں ۔   ہے۔ریسکیو کے مطابق نہر کی گہرائی تقریبا دس فٹ جبکہ چوڑائی تیس فٹ ہے