6ڈاکوئوں نے رضوان کے اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹا اور فرار ہوگئے
تلونڈی، الہ آباد(خصوصی رپورٹ)سرکل چونیاں کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہو گیا، جہاں مسلح ڈاکو ئوں نے دو الگ الگ وارداتوں میں شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون لوٹ لیے۔تفصیلات کے مطابق کیتن کلاں میں چھ مسلح ڈاکو ئوں نے ملک رضوان کو ان کی اہلیہ سمیت گن پوائنٹ پر گھر میں یرغمال بنا لیا اور 20 لاکھ روپے نقدی اور 40 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات بھاگیوال ٹبہ میں پیش آئی، جہاں چودھری ذوالفقار کی حویلی میں سوئے ہوئے نعیم عارف کو چار ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر اٹھا لیا اور 10 ہزار روپے نقدی اور دو قیمتی موبائل فون چھین لیے۔ ڈاکو مویشی کھولنے لگے تو نعیم عارف کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
سونا لوٹ لیا