ملزمہ آسیہ سنار کی دوکان پر جاتی اور سونے کی چیزیں چوری کرتی تھی
لاکھوں روپے کیش اور سونے کی انگوٹھی بھی برآمدمقدمہ درج کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنار کی دوکانوں سے سونا اور کیش چورانے والی چورنی کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ سنار کی دوکان پر جاتی موقع دیکھ کر وہاں سے سونے کی چیزیں چوری کرتی تھی ملزمہ کو سی سی ٹی وی کیمرے میں سنیار کی دکان سے انگوٹھی چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہیایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمہ کے خلاف سونے کی چین اور انگوٹھی چورانے کا مقدمہ بھی درج تھاملزمہ آسیہ کو کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیاملزمہ سے لاکھوں روپے کیش اور سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کرلی گئی ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر وقت موجود ہیں،