قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید رفیع اللہ کی صدارت میں ہوا، جس میں وزارت خارجہ حکام نے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ ہنگامی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آذربائیجان میں پاکستانیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے، 113 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 58 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں