مشن قرآنی تعلیمات کی تاویل و تشریح اور ہر سطح پر عادلانہ نظام کا نفاذ تھا ، قائدملت
راولپنڈی / اسلام آباد(آئی این پی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے21 رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کی شہادت رحلت پیغمبر ؐ کے بعد تاریخ کا سانحہ کبریٰ ہے ، چنانچہ 19رمضان ابن ملجم کی ضرب کے بعد آسمان و زمین کے درمیان یہ صدا بلند ہوئی ’’ تھدمت وا۔۔۔ہ ارکان الھدی‘‘ خدا کی قسم ہدایت کے ستون گرگئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ مقدس مشن کیلئے جدوجہد جاری رہنی چا ہیے اگرچہ اس راستے میں جان کی قربانی بھی دینی پڑے اس کے ساتھ ہمیں اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے کہ شہید ہونے والی شخصیت کا مشن کے خدو خال کیا تھے تاکہ اس کے زندہ رکھنے کی جدوجہد کی جائے