تہران(آئی این پی )ایران کی بحریہ نے پیغمبراعظم نامی جنگی مشقوں کے آخری دن آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے حامل اورالماس نامی سمارٹ میزائل، مہاجر6 اور ابابیل 5 نوعیت کے جدید ترین ڈرون طیاروں کی مشق کی۔مقامی میڈیا نے ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیغمبراعظم جنگی مشقوں کے دوسرے دن خلیج فارس کے وسطی اور شمالی سمندری علاقوں میں حسین منجزی کے نام سے انواع و اقسام کی مشقیں انجام دی گئیں جس کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے حامل قائم اورالماس نامی سمارٹ میزائل، مہاجر6 اور ابابیل 5 نوعیت کے جدید ترین ڈرون طیاروں سے فائر کئے گئے