کرم سانحہ ،حکمران زمینی حقائق کے مطابق اقدامات اٹھائیں:ساجد نقوی

سانحہ گھنائونا، سنگین، ظلم و زیادتی ،واضح ہوگیا سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا 
 راولپنڈی /اسلام آبا(آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ کرم کے اصل اور زمینی حقائق منظرعا م پر لاتے ہوئے حکمرانوں سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کاتقاضا کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ظالموں و قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا نے کیلئے سنجیدہ اقدام نہ ہوا تو نہ رکنے والا اور نہ تھمنے والا احتجاج ہوگا، عوام بیدار اور تیا ر ہیں ، سانحہ انتہائی سنگین، گھنائونا ، کھلی زیادتی و ظلم ہے ، 14کلو میٹر تک مسافر بسوں کو نشانہ بنانے سے واضح ہوگیا کہ یہ کوئی زمینی تنازعہ نہیں سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ہوا اور ان سفاک دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ ملی رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ شیر خوار بچوں ، خواتین سمیت کثیر تعداد میںافراد شہید اورخمی ہیں جوکہ پاکستان کے سنگین ترین سانحات میں سے ایک ہے۔