سوشل سکیورٹی ، ورکرز ویلفیئر فنڈز ،منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے چیف منسٹر سوشل سکیورٹی کارڈ پر ہونے والی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ اراکین نے کارڈ بارے تجاویز بھی پیش کیں۔