لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام:واسا فیز ون کا21فیصد کام مکمل

گلبر گ زون 1200ملین مختص ، ایک سال میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام،واسا نے فیز ون میں مجموعی طور پر 21 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا، بیشتر منصوبوں میں فنڈز کا زیادہ استعمال ہو چکا ہے جبکہ بعض میں کام کی رفتار نسبتاً سست ہے۔ دستاویزات کے مطابق گلبرگ زون کے لیے 1200 ملین روپے مختص کیے گئے، گلبرگ زون میں 250 ملین روپے ریلیز کیے گئے، تمام فنڈز مکمل طور پر استعمال ہو چکے ہیں۔راوی زون ون کے لیے 5471 ملین روپے مختص کیے گئے، راوی زون کے جاری750 ملین میں سے 400.789 ملین روپے استعمال کیے جا چکے ہیں، راوی زون کے جاری شدہ 53 فیصد فنڈز خرچ ہو چکے ہیں۔راوی زون ٹو کے لیے 4330 ملین روپے مختص کیے گئے، پنجاب حکومت نے راوی زون ٹو کے 665 ملین جاری کیے اور 220.642 ملین روپے استعمال ہوئے، راوی زون ٹو کے لیے جاری فنڈز کا33 فیصد خرچ ہوسکا، داتا گنج بخش زون کے لیے 2900 ملین روپے مختص ہوئے، پنجاب حکومت نے 450 ملین روپے جاری ہوئے، 131.932 ملین روپے خرچ کیے جا چکے، داتا گنج بخش زون کے کل جاری شدہ فنڈز کا 42 فیصد استعمال ہوسکا، سمن آباد زون کے لیے 3050 ملین روپے مختص کیے گئے، محکمہ خزانہ کے جاری کردہ 300 ملین روپے روپے میں سے 278.454 ملین روپے خرچ ہوئے، سمن آباد زون نے کل جاری کردہ فنڈز کا93 فیصد استعمال کیا، نشتر زون ون کے لیے 5350 ملین روپے مختص کیے گئے، واسا کو ملنے والے 775 ملین روپے سے 529.239 ملین روپے استعمال کیے گئے، نشتر زون ون نے کل جاری کردہ فنڈز کا 68 فیصد استعمال کیا، نشتر زون ٹو کے لیے 5350 ملین روپے مختص کیے گئے، پنجاب حکومت کے جاری کردہ 1162 ملین سے 1114.043 ملین روپے استعمال کیے گئے، نشتر زون ٹو نے جاری کردہ فندز کا 96 فیصد استعمال کیا، پنجاب حکومت نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج مکمل کرنے کے لیے ایک سال کی ڈیڈ لائن دی ہے۔