بادامی باغ ،جنوبی چھائونی ،نولکھا ،گلشن راوی ،لیاقت آباد میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار
ماڈل ٹائون ،ستوکتلہ سے کاریں ،ساندہ ،سندر،باغبابپورہ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونزسمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ بادامی باغ میں حنیف سے 1لاکھ 45ہزاروموبائل،جنوبی چھائونی میں رمیز سے 1لاکھ 40وموبائل ،نولکھا میں شہباز سے1 لاکھ 25 ہزار وموبائل، گلشن راوی میں زاہد سے 1لاکھ15 ہزار وموبائل ، لیاقت آباد میں جاوید سے 1 لاکھ 15ہزار روپے، موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ماڈل ٹائون، ستوکتلہ سے کاریں ، ساندہ ،سندر اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔