ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہریوں کولاکھوں کانقصان

2شہریوں سے سوالاکھ نقدی لوٹ لی،گھر سے طلائی زیورات، نقدی چوری
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا ، تفصیلات کے مطابق گھڑیالہ ولٹویا پتوکی کے نزدیک سے ڈاکو ئوں نے محمدشہزاد ، اْس کے ساتھی رمضان سے 1لاکھ 27ہزار 500 نقدی ،2 موبائل فونز،کھڈیاں روڈ چونیاں سے ڈاکو ئوں نے وسیم اختر کی والدہ سے 1لاکھ 57ہزار روپے مالیت کی سونے کی بالیاں ، 5ہزار نقدی ، روشن بھیلہ سے ڈاکو ئوں نے محمدحسین سے 55ہزار نقدی ودیگر کاغذات ،کوٹ شیرمحمد شیخم کے نزدیک ڈاکو ئوں نیمحمدتوفیق سے 72ہزار نقدی ودیگر کاغذات ،روہی نالہ سہارن کے قریب ڈاکو ئوں نے ارشاد سے 1لاکھ 12ہزار نقدی ، موبائل فون ، محمدعدنان سے 20ہزار نقدی،موبائل فون ، بھٹہ پھاٹک کے نزدیک ڈاکو ئوں نے ناصر علی سے نقدی ، موٹرسائیکل، گھیمر اڈا پرڈاکو ئوں نے مصورعباس کے ہوٹل میں گھس کراس سے 35ہزار نقدی ،قبروالا سٹاپ سے ڈاکو ئوں نے اختر سے 30ہزار نقدی ،موبائل فون ، ٹول پلازہ کھڈیاں کے نزدیک ڈاکو ئوں نے لیاقت علی سے 65ہزار نقدی ،موبائل فون ، ستوکی روڈ مصطفی آباد میں ڈاکو ئوں نے رضوان سے 20ہزار نقدی چھین لی۔انصاف سٹی پتوکی کے رہائشی منیراحمد نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے ہاں گیا ہوا تھا کہ ملزموں نے میرے گھر سے ساڑھے 3تولے طلائی زیورات اور 48ہزار نقدی چوری کرلی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔