قصور:ڈکیتی وچوی کی وارداتیں،شہریوں کولاکھوں کانقصان

 دْکان سے 2لاکھ 65ہزارکی نقدی و سامان چوری،گوالیسے30ہزارلوٹ لیے
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سیمحروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کی حدود رام تھمن پکی حویلی راؤخانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے محمدطارق سے 19ہزار نقدی ،موبائل فون ، کوٹ رادھاکشن سے دودھ دے کر واپس آنے والے گوالے سے بگھیاڑ مارڈگری کالج کے قریب ڈاکوؤں نے 30ہزارنقدی ، جمبرخورد صدر پھول نگر میں خرم شوکت سے ڈاکوؤں نے 9ہزار600 نقدی ، موبائل فون ، سرائے مغل سدھو چک 51 کے قریب چیلہ ابوبکر سے ڈاکوؤں نے 24ہزار نقدی چھین لی۔چوری کی وارداتوں میں حویلی بوہڑ والی بھمبہ کلاں کوٹ رادھاکشن میں محمدطاہر کی دْکان سے 1لاکھ 5ہزار نقدی ،1لاکھ 60ہزار روپے مالیت کا آئل، دالیں، چینی اور سگریٹ وغیرہ کا سامان ، سٹیل باغ چوک سے محمدآصف کی موٹرسائیکل،رسول نگر گنڈاسنگھ والا سے شیرمحمدکی موٹرسائیکل، گورنمنٹ ہائی سکول سٹی پتوکی سے غلام رسول کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،پولیس مصروف کارروائی ہے