عید الفطرپر ریلوے کرایوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان

25رمضان سے4 سپیشل عید ٹرینیں چلائینگے، کارگو سیریلوے آمدن بڑھائیں گے
 موجودہ سسٹم کو بہتر بناکر مسافروں کو سہولیات،سکیورٹی فراہم کرینگے:حنیف عباسی 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 25رمضان سے 4سپیشل عید ٹرینیں چلائیں گے۔وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عید الفطرکے 3 دن مسافروں کو کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔کارگو کے ذریعے ریلوے آمدن کو کئی گنا بڑھائیں گے۔اسی سسٹم کو بہتر بناکر ریلوے کے مسافروں کو سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرینگے۔ دہشتگردی پورے خطے کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ حنیف عباسی نے کہا ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آ چکی ہے،ترسیلات زر 18 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں،شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آچکی اور 6 ماہ میں یہ سنگل ڈیجٹ پر آ جائیگی۔ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے دنیا سے مقابلہ نہیں کر پا رہے تاہم 23 مارچ کو وزیر اعظم صنعتوں کیلئے بجلی کی نئی قیمتوں کااعلان کرینگے،کنسٹرکشن کے حوالے سے بھی پیکیج کا جلد اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا چین، امریکا اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں، ہم نے دہشتگردی کو ملکرختم کرنا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم انتہائی سنجیدہ ہیں۔