شناختی کارڈ رکھنے والے فائدہ اٹھا سکیں گے ، گرین لائن ٹرین پر اطلاق نہیں ہوگا
لاہور(آئی این پی ) پاکستان ریلوے نے معذور مسافروں کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ٹرینوں کے ٹکٹ پر 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس رعایت کا اطلاق گرین لائن ٹرین پر نہیں ہوگا۔پاکستان ریلوے کے مطابق ملک بھر کے معذور مسافر سوائے گرین لائن ٹرین کے تمام ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔ تاہم اس رعایت سے صرف وہی لوگ مستفید ہو سکیں گے جو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل ہوں گے اور ان کے شناختی کارڈز پر معذوری کے حوالے سے معلومات درج ہوں گی۔پاکستان ریلوے کے مطابق ایسے معذور مسافر جو بصارت سے محروم ہوں گے، ان کے ساتھ آنے والے اٹینڈنٹ بھی رعایتی کرایوں کے اہل ہیں۔