لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے تینوں روز ٹرین کے کرایوں میں 20فیصد رعایت دی جائے گی، جو تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی، یعنی پیشگی ریزرویشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تاہم عید سپیشل ٹرینز اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گی۔