ریاض میں طلباء کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50فیصد رعایت

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی ریاض پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ ایکس اکائونٹ پر جاری  بیان میں کہا گیا کہ آپ کی عمر 6 سے 18 سال کے درمیان ہے یا آپ یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کے اہل ہیں۔