سعودی عرب اور قطر کی غزہ کی بجلی منقطع کرنے پر اسرائیل کی مذمت

سعودی عرب اور قطر کی غزہ کی بجلی منقطع کرنے پر اسرائیل کی مذمت

سعودی عرب اور قطر نے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر اجتماعی سزا کا نفاذ قابل مذمت ہے اور اسے فوراً روکا جانا چاہیے۔قطری وزارت خارجہ نے بھی غزہ کی بجلی کاٹنے کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے، عالمی برادری کو فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہییں۔سعودی عرب اور قطر دونوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف عالمی برادری کو مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غزہ میں اسرائیلی مظالم پر عالمی سطح پر ردعمل بڑھ رہا ہے، اور مختلف ممالک اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔