اسرائیل کا گولان میں آبادکاری میں توسیع کا منصوبہ، سعودی عرب، یو اے ای اور عراق کی مذمت

اسرائیل کا گولان میں آبادکاری میں توسیع کا منصوبہ، سعودی عرب، یو اے ای اور عراق کی مذمت

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آباد کاری میں توسیع کا منصوبہ بنا لیا ہے، جس کے لیے انہوں نے اسرائیلی حکومت سے منظوری بھی لے لی ہے۔

 اس منصوبے پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور عراق نے شدید مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے کہا کہ یہ منصوبہ شام کی سلامتی اور استحکام کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے اسے خطے میں مزید کشیدگی اور تناؤ کا باعث قرار دیا، اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔ عراق نے بھی اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کو اپنے علاقوں پر مکمل خودمختاری دوبارہ حاصل کرنی چاہیے۔