بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے اپنی ایک متنازع ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس میں انہوں نے ایک خاتون مداح کو بوسہ دیا تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس پر گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویڈیو میں اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں شریک تھے، جہاں انہوں نے اس ویڈیو سے متعلق دلچسپ اور مزاحیہ تبصرہ کیا۔اُدت نرائن نے اپنے ساتھی فنکار سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے، فلم کا 'پپی' تو ٹھیک ہے، بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا 'پنٹو کی پپی'۔" اس کے بعد اُدت نرائن نے ہنستے ہوئے سوال کیا، "اُدت کی پپی تو نہیں؟" جس پر ایونٹ میں موجود تمام حاضرین نے زور دار قہقہے لگائے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ "یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ اس فلم نے ابھی ریلیز ہونا تھا۔" اس تبصرے کے بعد ایونٹ میں موجود افراد ہنسی کے پھٹ پڑے۔ویڈیو کے آخر میں اُدت نرائن نے وضاحت پیش کی کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے اور آسٹریلیا کے ایک کنسرٹ کی ہے۔یاد رہے کہ اس ویڈیو کے بعد اُدت نرائن کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں لوگوں نے ان کے اس عمل کو غیر مناسب قرار دیا تھا۔ لیکن گلوکار نے اپنے مزاحیہ انداز میں اس معاملے کو مزید ہلکا کر دیا۔