دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کی اور اپنی مزاحیہ باتوں سے سب کو محظوظ کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، "میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں"، جس پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔
شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی ہیں۔ تاہم، انہوں نے فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا، لیکن یہ یقین دلایا کہ یہ فلم شائقین کو محظوظ کرے گی۔اس تقریب میں شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلموں کے ڈائیلاگز مداحوں کے سامنے پیش کیے اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا۔ ان کی 2023 میں تین کامیاب فلموں سے واپسی کے بعد 2024 میں کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔