مزاحیہ انداز میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
حکومت کی جانب سے 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت منانے کی اجازت کے بعد لاہور کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سجا ہوا ہے۔ شہری اور زائرین بسنت کے فیسٹیول کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں، جبکہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو پتنگیں پکڑے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گلوکار نے بسنت کے رنگوں کے مطابق تیز گلابی لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔