نادیہ خان نے بہروز سبزواری پر مزاحیہ اور طنزیہ تبصرہ کر دیا

نادیہ خان نے بہروز سبزواری پر مزاحیہ اور طنزیہ تبصرہ کر دیا

نادیہ خان نے پی ٹی وی کے مقبول ڈراموں اورمارننگ شو کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے۔

ان کے نمایاں کاموں میں بندھن، پل دو پل، دیس پردیس، کیسی عورت ہوں میں، ایسی ہے تنہائی، ڈولی ڈارلنگ شامل ہیں۔وہ جلد ہی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ‘ میں بھی نظر آئیں گی۔نادیہ خان فی الحال ڈرامہ ریویو شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں۔حالیہ شو میں انہوں نے اداکار بہروز سبزواری پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کیا۔شو کے دوران عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان نے نادیہ خان کے کردار جی جی کی تعریف کی۔نادیہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر زیادہ فِٹڈ کپڑے نہیں پہنے کیونکہ بہروز سبزواری کو خواتین کے ٹائٹ کپڑے پسند نہیں، تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔نادیہ خان کے اس طنزیہ اور مزاحیہ جواب پر شو میں موجود مہمان اور ناظرین محظوظ ہوئے، جبکہ سوشل میڈیا پر اس پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بہروز سبزواری خواتین کے لباس کے حوالے سے متنازع بیان دے چکے ہیں۔