کیلیفورنیا(آئی این پی)ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے دوران انٹارکٹیکا میں اتنی بڑی مقدار میں برف پگھلی ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے کی، جن کا جائزہ گزشتہ 30 سال کے عرصے پر مشتمل تھا۔ تحقیق کے مطابق 1996 سے اب تک انٹارکٹیکا کے مختلف حصوں میں تقریبا 5,000 مربع میل برفانی پرت پگھل چکی ہے۔تحقیق میں برف کے اس مقام کی بھی تفصیلی نقشہ سازی کی گئی جسے گرانڈنگ لائن کہا جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں برف زمین سے الگ ہو کر سمندر پر تیرنا شروع کرتی ہے اور اسے برفانی شیٹ کے استحکام کی پیمائش کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق مثبت پہلو یہ ہے کہ انٹارکٹیکا کے تقریبا 77 فیصد ساحلی حصے میں گرانڈنگ لائن اپنی جگہ برقرار ہے، تاہم کمزور علاقوں میں برف تیزی سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور ہر سال تقریبا 170 مربع میل برفانی پرت ختم ہو رہی ہے