امریکا میں برفانی طوفان سے زندگی درہم برہم، لوگ گھروں میں محصور

پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف ، سڑکیں ڈھک گئیں، راستے بند ، متعدد پروازیں معطل  
    واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں برفانی طوفان کے باعث معموملات زندگی درہم برہم ہوکرہ گئے ۔ ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے اور برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق سڑکیں برفباری سے ڈھک گئیں اور راستے بند اور متعدد پروازیں معطل کردی گئیں۔ لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔امریکا اور کینیڈا میں برفباری مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔