انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا

کراچی (آئی این پی) انٹر بینک میں  امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دکھائی دیا۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 599 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 997 پر آ گیا۔