سرکاری نرخ نظر انداز، دودھ دہی اور روٹی کی قیمتیں مقررہ سے زائد پر فروخت جاری

سرکاری نرخ نظر انداز، دودھ دہی اور روٹی کی قیمتیں مقررہ سے زائد پر فروخت جاری

اوپن مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب دودھ، دہی اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔

 سرکاری نرخوں کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 220 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، دہی کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو ہے، لیکن مختلف علاقوں میں اسے 240 سے 260 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے مقرر ہے، مگر عوام کو یہ 20 روپے میں خریدنی پڑ رہی ہے، جس سے شہریوں کے بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخناموں کے باوجود مارکیٹ میں عملدرآمد کا کوئی خاص اثر نظر نہیں آ رہا، اور انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے سبب صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔یہ صورتحال مہنگائی کے خلاف حکومت کی جاری کوششوں اور نرخوں کے نفاذ کے دعوں کو بھی دھچکا لگا رہی ہے، جبکہ عوام کو روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کی سخت ضرورت ہے۔