ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو رہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دونوں اشیا مقررہ قیمتوں سے کہیں زیادہ داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں دودھ 220 سے 250 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخ کے بجائے اوپن مارکیٹ میں 240 سے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر دودھ اور دہی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔