مصطفی ٹائون ،کار نے نوجوان کو کچل دالا،ڈرائیور فرار

عنائیت سڑک عبور کرتے حادثے کا شکار ہوا،ہسپتال میں دوران علاج چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹائون کے علاقے میں نامعلوم کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ایدھی ترجمان کے مطابق مصطفی ٹاون کے علاقے کینال روڈ پر عنائیت نامی شخص سڑک عبور کرتے بوئے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا عنایت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے  تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال متنقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی