پلازے کی بالائی منزل پر آتشزدگی، ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا

 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں کھوکھر چوک کے قریب ایک پلازے کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا ہے۔