پاکستان فٹبال کی تاریخی کامیابی کا آغاز، نئی کامیابیوں کی راہ ہموار

پاکستان فٹبال کی تاریخی کامیابی کا آغاز، نئی کامیابیوں کی راہ ہموار

صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ 74 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیتنا پاکستان فٹبال کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، کیونکہ قومی ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ایک سال کے دوران پاکستان فٹبال نے غیرمعمولی ترقی کی ہے۔محسن گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کامیابی دنیا کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان فٹبال میں ترقی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ فٹبالرز کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ مشکلات کے باوجود پاکستان نے فٹبال کے میدان میں ترقی کی نئی مثال قائم کی ہے۔پی ایف ایف صدر کا کہنا تھا کہ قومی فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اور یہ کامیابی پاکستان کے فٹبال کے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا ہے۔