پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
آئرلینڈ کی ٹیم 218 رنز کے تعاقب میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آف سپینر نشرہ سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیبی لیوس اور ای می ہنٹر نے 44،44 رنز بنائے، جبکہ لاپرینڈر گیسٹ نے 37 اور لیحہ پول نے 14 رنز اسکور کیے۔