بابراعظم اور محمد رضوان کی ون ڈے میں کامیابیوں پر کھلاڑیوں اور اسٹاف کا زبردست جشن

بابراعظم اور محمد رضوان کی ون ڈے میں کامیابیوں پر کھلاڑیوں اور اسٹاف کا زبردست جشن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے حالیہ میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کے لیے فخر کا مقام حاصل کیا ہے۔

بابراعظم نے اپنی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جب کہ محمد رضوان نے 100 ویں ون ڈے میچ مکمل کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔اس خوشی کے موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا، جن میں کیک کاٹ کر دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی۔ دورانِ جشن، دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبرز بھی موجود تھے، جنہوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر تعریفی کلمات کہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈریسنگ روم میں خوشگوار ماحول اور قہقہوں کی گونج بھی سنائی دی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران، بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی۔