چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) آر ٹی او ساہیوال کی چیچہ وطنی میں کارروائی،22 لاکھ روپے ریکور،ریجنل ٹیکس آفس( آر ٹی او)ساہیوال نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چیچہ وطنی میں انکم ٹیکس کے بقایاجات کی مد میں22لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے،جبکہ مزید 43لاکھ روپے کی وصولی کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، آر ٹی او ساہیوال کے مطابق بقیہ تقریباً 43لاکھ روپے کی وصولی کے لیے بھی دفعہ138کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،یہ اقدام پرانے ٹیکس بقایاجات کی وصولی اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیے جاری انفورسمنٹ مہم کا حصہ ہے۔