ڈینٹل کلینک میں ڈاکٹر اور مریضوں کے درمیان پیسوں پر تنازع ہوا، ڈاکٹر نے ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کردی
لکی مروت(یواین پی)لکی مروت کے علاقے لکی سٹی میں معمولی تنازع پر ڈاکٹر نے مریضوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا۔لکی سٹی کے ڈینٹل کلینک میں ڈاکٹر اور مریضوں کے درمیان پیسوں پر تنازع ہوا، اس دوران ڈاکٹر کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ان کا والد شدید زخمی ہوگیا۔مقتولین کے والد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے تھانہ لکی سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے متن کے ڈاکٹر نے 15 ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے لیکن مصنوعی دانت بنانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ پیسوں کی وجہ سے ڈاکٹر اور ان کے مریضوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔