جعلی خبروں کی بھرمار: بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر

دبئی (آئی این پی) بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے کے بعد بین الاقوامی سطح پر انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت اعتماد کے معاملے میں شدید بحران کا شکار ہے، وہاں صحافتی معیار انتہائی گر چکا ہے۔بھارت میں قوم پرستی کے عروج نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی طرف دھکیل دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز سے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں۔ بھارتی میڈیا پر حکومتی بیانیہ اجاگر کرنے اور مخالف آوازوں کو دبانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارت میں پریس فریڈم خطرے میں ہے۔