اٹک میں سونا نکالنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ

دریائے سندھ اور دریائے کابل کے سنگم پر سونے کے ذخائر موجود ہیں جن کی مالیت 600 سے 700 ارب تک بتائی جاتی ہے
لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی دریافت کے بعد سونا نکالنے کیلیے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازکو پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ہے۔اٹک میں اربوں روپے مالیت کے سونے کے ذخائر کا دعوی کرتے ہوئے وزیر معدنیات نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے، سروے کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل کے سنگم پر سونے کے ذخائر موجود ہیں جن کی مالیت 600 سے 700 ارب تک بتائی جاتی ہے