بھارت نے2019کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہہیں:لارڈ قربان سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہؤؤ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیںاور اس سلسلے میں بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیری اپنا بھرپورکردار ادا کریں اور برطانوی پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکو اُجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے آواز اُٹھائیں ۔ کیونکہ بھارت نے 5اگست2019ء کے بعد سے تاحال مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور کشمیریوں کو اُن کی اپنی سرزمین پر بے گھر کر رکھا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری شروع کر رکھی ہے جس سے وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔