ممبئی (آئی این پی )بھارتی بحریہ نے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا جب ایک سنگاپور کے جھنڈے والا کارگو جہاز "WAN HAI 503" کیرالا کے ساحل سے تقریبا ً144کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا۔ دھماکے اور آگ لگنے سے جہاز پر موجود تقریبا ً40کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ عملے کے کئی افراد جان بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔جہازکولمبو سے 7جون کو روانہ ہوا تھا اور 10جون کو بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی پہنچنے والا تھا۔بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ عملے کے 22 میں سے 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ چار لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔