کراچی پورٹ سے کیمرون بھیجے جانے والے کنٹینر سے 180 کلو آئس برآمد

کراچی(آئی این پی )اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے کراچی پورٹ  پر  منشیات کی بڑی کھیپ بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان  اے این ایف کے مطابق  کراچی پورٹ سے کیمرون بھیجے جانے والے کنٹینر سے 180 کلو آئس برآمد ہوئی ہے، یہ منشیات استعمال شدہ  کپڑوں کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات برآمدگی کے بعد اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔