اموات 20،مہوش 25فیصد جھلس چکی تھی،9مریض تاحال زیر علاج
5کی حالت تشویشناک،برن یونٹ میں 11مریض زندگی کی بازی ہارچکے
ملتان(خصوصی رپورٹ) ملتان گیس کنٹینر دھماکا ، نشتر ہسپتال میں زیر علاج مزید ایک مریضہ دم توڑ گئی ، جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بیس ہو گئی ، برن یونٹ میں زیر علاج 09 مریضوں میں سے پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، نشتر ہسپتال اور برن یونٹ میں گیارہ زخمی دم توڑ چکے ہیں ، تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن بستی حامد پور میں گیس کنٹینر دھماکے کی زخمی سولہ سالہ مہوش جو حادثہ میں پچیس فیصد تک جھلس چکی تھی نشتر ہسپتال کے سرجری وارڈ میں دم توڑ گئی یوں نشتر ہسپتال اور برن یونٹ میں اب تک گیارہ زخمی دم توڑ چکے ہیں جبکہ برن یونٹ میں زیر علاج 09 زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق گزشتہ تیرہ روز کے دوران نشتر ہسپتال میں 06 ماہ کے سبحان ، 03 سالہ عنایہ اور 16 سالہ مہوش جبکہ برن یونٹ میں 45 سالہ کلثوم ، 28 سالہ راشد 40 سالہ شہناز ،50 سالہ خادم، 35 سالہ اعظم ,35 سالہ ذوالفقار 25 سالہ رمضان اور 55 سالہ حلیمہ دم توڑ چکے ہیں۔