ممبئی(آئی این پی )بھارت میں ممبئی ایئرپورٹ پر بوئنگ 737طیارے کو کارگو ٹرک نے ٹکر مار دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اکاسا ایئر کا طیارہ بنگلورو سے پرواز کر کے ممبئی ایئرپورٹ پہنچا جہاں اس سیسامان اورکارگواتارا جارہا تھا۔ایئرلائنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگوٹرک ایک تھرڈپارٹی گرائونڈہینڈلر چلا رہا تھا جو طیارے سے ٹکرا گیا۔