عمر ایوب نے دمبے کی تصویر اٹھا رکھی تھی ‘حکومتی ارکان وزیر اعظم کو مبارکباد د یتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے بات کی اجازت کا مطالبہ کیا، اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا، اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ، ڈیسک بجا کر نعرے لگا کر احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن اراکین نے مسلسل احتجاج، شور شرابہ جاری رکھا، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب بجٹ کاپی سے ڈیسک بجاتے رہے۔ اور ایک ہاتھ میں انہوں نے دمبے کی تصویر اٹھا رکھی تھی۔مسلم لیگ ن کے اراکین نے وزیراعظم کے گرد حصار بنا دیا۔حکومتی اراکین وزیر اعظم کی نشست کے قریب پہنچ گئے اور انہیں مبارکباد دینے لگے۔