پیرا فورس نے 4 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا،کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران آڑھتیوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے پیرا فورس پر حملہ کر دیاراوی روڈ پولیس نے 19 ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق سبزی منڈی بادامی باغ کے آڑھتیوں نے پیرا فورس پر حملہ کر کے انہیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور وردیاں پھاڑ ڈالیں، پیرا فورس نے 4 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیاتھانہ راوی روڈ میں درج مقدمہ میں تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں ایف آئی آر کے مطابق منڈی میں وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم تھیں، تجاوزات کیخلاف کارروائی پر حملہ کیا گیا تاہم مقامی افراد نے انکی جان چھڑوائی۔