قبضہ چھڑانے گئی پولیس پردھاوا، وردیاں پھاڑ دیں

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ )گھوڑی پال مربع کے احاطہ پر قبضہ چھڑانے گئی پولیس پر ملزمان کادھاوا ملازمین کی وردی پھاڑی دی سنگین نتائج کی دھمکیاں وسیم وغیرہ25ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو ں 51/5-Lمیں محمد زبیر نے ریسکیو15پر کال کرکے اطلاع دی کہ گھوڑی پال مربع کے احاطہ پر ملزمان ناجائز قبضہ کررہے ہیں۔پولیس ٹیم پہنچی تو ملزمان وسیم تنویر نذیرا ں بی بی ثمینہ اختر امتیاز الطاف انتظار ودیگر18 نامعلوم ملزمان نے مسلح ڈنڈوں سوٹوں اور آتشیں اسلحہ سے پولیس کاگھیراو کرلیا اور چند ملزمان نے ہیڈکانسٹیبل محمد شاہد کانسٹیبل اعجاز علی کی وردی پھاڑ ڈادلی جبکہ موبائل پر ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل اعجاز کا موبائل فون چھین لیا۔ ملزمان کار سرکار میں مزاحمت کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگ…