ایران پر امریکی حملوں میں 17 افراد شہید، 115 زخمی: ایرانی وزارتِ صحت

ایران پر امریکی حملوں میں 17 افراد شہید، 115 زخمی: ایرانی وزارتِ صحت

ایران کی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں ایک خاتون سمیت 17 افراد شہید جبکہ 115 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق 7 اور 8 جولائی کو امریکی افواج نے ایران کے 6 مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جانی و مالی نقصان کا شکار ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔نوٹ: مذکورہ اعداد و شمار ایرانی وزارتِ صحت کے بیان پر مبنی ہیں۔ اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔