امریکی حملوں میں 14 افراد شہید، 78 زخمی ہوئے: ایرانی وزارتِ صحت

امریکی حملوں میں 14 افراد شہید، 78 زخمی ہوئے: ایرانی وزارتِ صحت

تہران: ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے کہا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو ایران پر ہونے والے امریکی حملوں میں 14 افراد شہید جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ جنگ بندی کے باوجود امریکا نے دو روز کے دوران ایران کے پانچ صوبوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔بیان کے مطابق زخمی ہونے والے 78 افراد میں سے 47 اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حملوں سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرین کو ہر ممکن طبی اور امدادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایرانی حکام نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔