تہران: ایران کی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران امریکی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارتِ صحت نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 44 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں۔ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں اور زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے تازہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور فوجی کشیدگی کے باعث خطے میں مزید جانی نقصان کا خدشہ برقرار ہے۔ایرانی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے جانی نقصان کے ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرنے کے خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔