منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام

منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ، مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جیل حکام نے عدالت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے جیل میں سہولیات، ادویات اور کپڑوں کی فراہمی سے متعلق درخواست پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں تفصیلات پیش کیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جا رہے۔اس پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم جیل قوانین کے مطابق اسے قابلِ اعتراض لباس پہننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ویمن جیل افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ عام نوعیت کے کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے، جس پر جیل انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ کا علاج سول اسپتال میں جاری ہے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ تمام ادویات بھی اسے فراہم کی جا رہی ہیں۔فریقین کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی درخواست نمٹا دی۔