قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں صرف قیدی کی اجازت سے ممکن ہیں اور جیل حکام زبردستی ملاقات نہیں کرا سکتے۔

 انہوں نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹنگز کی اجازت نہیں، اور سپرنٹنڈنٹ ہی فائنل اتھارٹی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں، اور اب تک وکلا کی 420 اور فیملی کی 189 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کی ملاقاتیں الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ قانون کو سمجھے بغیر تنقید کرتے ہیں اور جیل کے باہر جلسے کرتے ہیں۔